Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں سے خود کشی نہ کرنے ہریش راؤ کی اپیل

کسانوں سے خود کشی نہ کرنے ہریش راؤ کی اپیل

حیدرآباد 20 ستمبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ گوداوری اور اندرا وتی دریاؤں کو مربوط کرتے ہوئے آبپاشی کیلئے پانی فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے چنچیلی لفٹ اریگیشن اسکیم کا نظام آباد ضلع میں وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے آنسو پوچنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے خود کشی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی ۔ انہوں نے کسانوں کی خود کشی کے واقعات کو سابقہ حکومتوں کے عمدا کئے گئے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT