Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کسانوں سے ملاقات کیلئے سینا ایم ایل اے نے فرضی شخص کو بھیجا

کسانوں سے ملاقات کیلئے سینا ایم ایل اے نے فرضی شخص کو بھیجا

حکومت سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ، کانگریس کا بیان
مہاڑ (رائے گڑھ)۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ ایسی اطلاعات کی تحقیقات کے لیے پولیس کیس درج رجسٹر کیا جائے کہ ایک شیوسیناایم ایل اے نے اپنی جگہ کسی اور شخص کو بھیج دیا کہ مرٹھواڑہ کے ایک پروگرام میں کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے سینا کی نمائندگی کرے۔ ایک مرہٹی نیوز چینل نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ پونے کے قریب حلقہ پمپری۔ چنچواڑہ سے منتخب سینا ایم یایل اے گوتم چابکس وار نے مرٹھواڑہ میں پارٹی کے شیوسمپارک ابھیان میں شرکت سے گریز کیا کیوں کہ وہ شمالی ہند کے سفر پر تھے۔ تاہم انہوں نے سابق کارپوریٹر یشودھر پھناسے کو اپنے متبادل کے طور پر پارٹی کی مہم میں شرکت کے لیے ضلع عثمان آباد بھیج دیا۔ یشودھر کو اس ٹور کے دوران ایم ایل اے کے طور پر متعارف کروایا گیا۔ چابکس وار اور یشودھر دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل نے آج کہا کہ پولیس کو اپنے طور پر اس معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے سینا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درکرنا چاہئے کہ عثمان آباد کو ’’فرضی ‘‘ایم ایل اے بھیج دیا۔ ویکھے پاٹل اپوزیشن کی سنگھرش یاترا کے چوتھے مرحلہ کے آغاز پر یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ پاٹل نے کہا کہ شیوسینا بھی حکومت میں شامل ہے۔ اگر حکومت میں کچھ بھی غلط ہورہا ہے تو آپ مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے؟

TOPPOPULARRECENT