Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کسانوں نے اناج اور دودھ پھینک دیا

کسانوں نے اناج اور دودھ پھینک دیا

سورت 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں نے ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینکس پر بند کی گئی کرنسی تبدیل یا جمع کرانے کی ریزرو بینک کی جانب سے اجازت نہ دینے پر احتجاجی ریالی منظم کی اور اندرون ہفتہ پابندی برخاست نہ کرنے کی صورت میں امول ملک کوآپریٹیو کو دودھ کی سربراہی روک دینے کا انتباہ دیا۔ احتجاجی تقریباً 150 ٹریکٹرس اور 100 ٹرکس میں جمع تھے جن پر اناج اور گنا لداہوا تھا۔ اُنھوں نے 10 کیلو میٹر طویل احتجاجی ریالی نکالتے ہوئے سارا اناج اور دودھ کلکٹر آفس کے باہر سڑک پر پھینک دیا۔

TOPPOPULARRECENT