Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کو آئندہ بلاوقفہ برقی سربراہی کا تیقن

کسانوں کو آئندہ بلاوقفہ برقی سربراہی کا تیقن

کاغذ نگر میں جلسہ، ریاستی وزیر جگدیشور ریڈی اور دیگر وزراء کا خطاب

کاغذ نگر۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر اور حلقہ کے مختلف منڈلوںکا آج ریاستی وزراء ٹی ناگیشور راؤآر اینڈ بی منسٹر، ریاستی وزیر برقی جگدیشور ریڈی، ریاستی وزیر قانون آئی کے ریڈی ، رکن پارلیمان جی ناگیش، ایم ایل سی پی ششی، رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیرو کونپا سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمہار میونسپل چیرپرسن محترمہ سی پی ودیارتی راج کمار، مارکٹ کمیٹی چیرمین محترمہ پدما ستیہ نارائن، ٹی آر ایس میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف، ٹی آر ایس قائدین سید معین الدین، کونسلر ایم اے رحیم، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی کے علاوہ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کلکٹر چمپا لال، آر ڈی او کاغذ نگر، پانڈو رنگا، ڈی ایس پی محمد حبیب خان کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ان تمام ریاستی وزراء کا آج حلقہ اور تعلقہ کے مختلف منڈلوں کاغذ نگر، بجور منڈل، مائے پلی منڈل کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں اور برقی سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ کاغذ نگر مستقر کے آدرش نگر میں 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا لگ بھگ ایک کروڑ 60لاکھ روپیوں کی لاگت سے اور بھٹ پلی میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپیوں کی لاگت سے 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ونکوللم میں بھی 33/11کے وی برقی سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ونئے فنکشن ہال میں عوامی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔  جلسہ کی کارروائی رکن اسمبلی کونیرو کونپا سرپور ٹاؤن نے چلائی۔ اس موقع پر حلقہ کے کسانوں کو برقی کنکشن کی منظوری کے 2000 کنکشن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برقی جگدیشور ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور مسلم میناریٹی طبقہ کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہے اور ٹی آر ایس حکومت میں کسانوں کیلئے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ مئی 2017 سے ریاست تلنگانہ کے کسی بھی کسان کو زراعت پیشہ کیلئے برقی کنکشن کی درخواست داخل کرنے کے ایک مہینہ کے اندر برقی کنکشن دینے کا اعلان کیا۔بعد ازاں ریاستی وزراء اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں 3 برقی سب اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ایس گاؤں تا چڑوائی ڈبل روڈ تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گوڈم میں انٹر اسٹیٹ ہائی لیول بریج کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بجور منڈل تا کوٹالہ منڈل ار اینڈ بی ڈبل روڈ کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف سڑکوں اور پلوں کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد ریاستی وزرا کے ہاتھوں رکھا گیا۔ بعد ازاں شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے 70 چیکس کی بھی تقسیم کی گئی۔
دلتوں کی اراضیات پر تعمیر امکنہ کی مخالفت
حسن آباد۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع شنگرم منڈل کوہیڈا میں مبینہ طور پر مقامی دلت خاندانوں کی ملکیت والی زائد از 3 ایکڑ اراضی پر کل ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کی کوشش کی گئی جس کو متعلقہ دلت خاندانوں سے وابستہ عوام و خواتین کی بڑی تعداد نے شدت کے ساتھ مخالفت کی۔ تاہم منڈل ریونیو حکام نے برہم احتجاجیوں کو کچھ وقفہ کے بعد متبادل اراضی فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ بعد ازاں مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی ستیش کمار نے مذکورہ اراضی پر تعمیر ہونے والے 48ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیری کاموں کا رسمی افتتاح انجام دیا۔ اس ضمن میں نمائندہ سیاست کی جانب سے طلب کردہ وضاحت پر ار ڈی او شنکر کمار نے بتایا کہ موضع شنگرم میں واقع سروے نمبر 170B میں موجود فاضل اراضی کو 1979 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 38دلت خاندانوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ہنوز اس ضمن میں دستاویزات مذکورہ دلت خاندانوں کو جاری نہیں کئے گئے جس کے باعث دلت خاندان قانونی طور پر مالکانہ حقوق سے محروم ہیں تاحال مذکورہ اراضی سرکاری تجویل میں ہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT