Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کو منظورہ قرض کی رقم کا غبن

کسانوں کو منظورہ قرض کی رقم کا غبن

یلاریڈی میں جعلی دستخطوں سے رقومات کی منتقلی کا انکشاف

یلاریڈی ۔ /12 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کو منظور کیا گیا فصلوں کا قرض درمیان میں ہی غبن کردیا گیا ۔ بینک عہدیداروں کو ساتھ میں لیتے ہوئے جعلی د ستخط کے ذریعہ فنڈ کی رقم لئے جانے کا انکشاف ہوا ۔ یہ واقعہ شاطرانہ منڈل سداشیونگر کوآپریٹیو سوسائیٹی بینک میں گزشتہ ماہ /23 کو یہ غبن کا واقعہ پیش آیا جو بہت دنوں کے بعد میں منظر عام پر آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سداشیونگر سنگل ونڈو حدود سے 46 کسانوں کو فصل قرضہ جات کے تحت 39.95 لاکھ روپئے منظور ہونے پر ان میں سے 20 افراد کی رقم جعلی دستخط سے ڈرا کرلی گئی ۔ کوآپریٹیو بینک اسسٹنٹ منیجر کشن دلالوں کے ساتھ مل کر 20 کسانوں کی رقم دوسرے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے ۔ منڈل کے امرلابنڈر سے تعلق رکھنے والے کسان بالراج کو فصل قرض کے تحت ایک لاکھ منظور کئے گئے لیکن اس علاقہ کے رتن نامی شخص نے جعلی دستخط کرکے اس کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔ اصل میں اس بینک حدود میں زیادہ تر نقلی پاس بکس پر ہی فصلوں کو قرض دیا گیا ہے ۔ بینک عہدیداروں سے سازباز کرکے فنڈ کی رقم غبن کرنے پر یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ بینک منیجر مسٹر دھننجے نے بتایا کہ فصل قرض کی رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا صحیح بات ہے یہ سچ ہے اس تعلق سے اعلیٰ عہدیداروں کو رپورٹ روانہ کرنے کی بات کیں ۔ بینکوں کے اندر ہی جب ٹھگ خدمات انجام دینے لگیں تو عوام کی دولت کیسے محفوظ رہ سکتی ہے ۔ ایسے عہدیداروں کو سخت سزاء دلانے کیلئے کارروائی کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کا سرکار سے منظور کیا گیا فنڈ میں جب غبن کرنے کی جرأت کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT