Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کو منی لینڈرس سے بچانے بل پیش کیا جائے گا : محمود علی

کسانوں کو منی لینڈرس سے بچانے بل پیش کیا جائے گا : محمود علی

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے تلنگانہ اسمبلی کو بتایا کہ حکومت جاریہ سیشن میں کسانوں کو منی لینڈرس کے چنگل سے بچانے کیلئے بل پیش کررہی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران ٹی رام موہن ریڈی کے سوال پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ کسانوں کو منی لینڈرس کی ہراسانی کا سامنا ہے جس کے سبب وہ کئی ایک مشکلات کا شکار ہیں۔ بعض کسانوں نے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائد شرح سود پر قرض فراہم کرتے ہوئے منی لینڈرس کسانوں کو ہراساں کررہے ہیں اور ان کی املاک کو تحویل میں لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خانگی فینانسرس اور منی لینڈرس کی بڑھتی سرگرمیوں کا حکومت نے سختی سے نوٹ لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT