Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کسانوں کیلئے وڈا پاؤ فروش کا گرانقدر عطیہ

کسانوں کیلئے وڈا پاؤ فروش کا گرانقدر عطیہ

ممبئی ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر ممبئی میں ایک وڈا پاؤ فروحت کرنے والے نے مہاراشٹرا میں خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 20 ہزار روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے اس خصوص میں منگیش اہلوالیہ کے جذبہ خیر سگالی کی ستائش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ایک وڈا پاؤ فروش منگیش نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 ہزار کا گرانقدر عطیہ دیا ہے ۔ جب کہ اس نے 11 اکٹوبر کو یہ اعلان کیا تھا کہ اپنے کاروبار کی آمدنی پریشان حال کسانوں کے لیے بطور عطیہ دیدے گا ۔
ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی تقاریب کیلئے خصوصی ٹرینس
ممبئی/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل ریلویز نے ناگپور اور شولا پور سے ممبئی تک 11خصوصی ٹرینس چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ 6ڈسمبر کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی کے موقع پر ’ مہار پریورتن دیوس ‘ میں عوام کی شرکت کیلئے سہولت فراہم ہوسکے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے حامیوں کی کثیر تعداد ہر سال دادر میں واقع چنیا بھومی پر بھارت رتن کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جس کیلئے ممبئی شہر میں 12 سب اربن اسپیشل ٹرینس بھی چلائی جائیں گی اور وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT