Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی اراضی کے تعلق سے CPI ضلع سکریٹری کی مذمت

کسانوں کی اراضی کے تعلق سے CPI ضلع سکریٹری کی مذمت

کریم نگر۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کسانوں سے زبردستی زرعی اراضیات کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے خلاف سی پی آئی ضلع سکریٹری کومٹی ریڈی رام گوپال ریڈی نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف وہ جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پراجکٹ کے تعمیری کاموں  میں حزب مخالف سیاسی پارٹیاں رکاوٹ ڈال رہی ہیں حکومت کا پروپگنڈہ جھوٹا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ پراجکٹوں کی تعمیر کے خلاف نہیں بلکہ ایک غلط طرز عمل اور بدعنوانیوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹوں کی تعمیر کے لئے ماہر انجینئرس اور دانشوروں سے تعمیری صلاح محض ذاتی مفادات کے لئے تھی۔

موٹر سیکل کا سارق حادثہ کا شکار
کاغذ نگر۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر سے موٹر سیکل کا سرقہ کرکے فرار ہونے والا حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر مستقر پر بیلم پلی کا متوطن اشوک نامی سارق آج کاغذ نگر سے موٹر سیکل لے کر ریاست مہاراشٹرا کو فرار ہورہا تھا کہ اچانک موٹر سیکل تیز رفتار ہونے پر کاغذ نگر ضلع پریشد ہائی اسکول کے قریب ٹریکٹر کو ٹکر دے کر شدید زخمی ہوگیا۔ اشوک کو سرپور ٹاؤن سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کردیا گیا ہے اور حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں کاغذ نگر پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT