Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات متعارف

کسانوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات متعارف

پرگی میں ریاستی وزیر زراعت پی سرینواس ریڈی کا خطاب
پرگی /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر زراعت جناب پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر ریاست کے تمام کسانوں کو خوشحالی اور چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی اسکیمات کو متعارف کروا رہے ہیں ۔ وقارآباد ضلع کے مانے گرا KJ آج رعیتوں سمیتی کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ہر کسان سماج میں باعزت اور پروقار زندگی بسر کرسکے اور اپنی معیشت کو مستحکم کرسکے ۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر ریاستی سطح پر تقریباً 577 منڈلوں میں 15 ستمبر تک رعیتوں سمیٹی کمیٹیوں تشکیل ہوجائیں گی ۔ اور انہوں نے کہا کہ مکمل ترتیب بھی دی جائے گی ۔ جس کے ایک حصہ کے طور پر ہر 5 ہزار ایکر پر محیط زراعت اراضی کیلئے ایک خصوصی اے او کو مقرر کیا جارہا ہے ۔ دو کا تین دیہی علاقوں کو ملاکر زراعت کو فروغ دینے کی کامیاب کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 15 میں سے ہر کسان کے کھانہ میں 4 ہزار روپئے جمع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے 2630 مواضعات میں رعیتو بھون کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جس کیلئے فی بھون 15 لاکھ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔ ان عمارتوں کی تعمیر کیلئے 400 کروڑ کا گرانقدر فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ ریعتو  سمیتیاں تشکیل دی گئیں اور 31 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے ایک کروڑ 10 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں جے سی سندھیا رانی آر ڈی او وشواناتھم ، ضلع لیڈرس مہیش ریڈی ، انیل ریڈی ، پرگی اور وقارآباد مارکٹ کمیٹی چیرمین انجینیلو ، رام چندر ریڈی ، پوڈور منڈل کے لیڈرس عظیم الدین ، کوآپشن ممبر انور ایم پی ڈی او سدھا رانی اور دیگر لوگ نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT