Wednesday , June 28 2017
Home / سیاسیات / کسانوں کی تکلیف کا لاوا بی جے پی کیلئے تباہ کن

کسانوں کی تکلیف کا لاوا بی جے پی کیلئے تباہ کن

حکومت مہاراشٹرا نے سبق نہ سیکھے تو بڑی مشکل ہوگی، شیوسینا کا ردعمل
ممبئی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شیو سینا نے آج اپنی حلیف بی جے پی کو متنبہ کیا کہ مہاراشٹرا میں جاری کسانوں کی ہڑتال سے سبق سیکھے اور ان کے مطالبات قبول کرے ورنہ ’’کسانوں کی تکلیف کا لاوا‘‘ اس کیلئے تباہی لائے گا۔ سینا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حکومت ضلع ناسک میں انٹرنٹ خدمات بند کردینے پر غور کررہی ہے اور استفسار کیا کہ آیا وہ ناسک کا تقابل امن سے عاری کشمیر کے ساتھ کرتی ہے اور احتجاجی کسانوں کا موازنہ قوم دشمن عناصر سے کیا جارہا ہے جو آرمی پر پتھراؤ کرتے ہیں۔ سینا نے پارٹی ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا کہ کسانوں کے غم و غصہ کی آگ کو محض وعدوں کے ذریعہ نہیں بجھایا جاسکتا۔ دوشنبہ کا مہاراشٹرا بند حکومت کیلئے چیلنج رہا۔ اگر حکومت مناسب سبق نہ سیکھے تو اس کیلئے کسانوں کے دکھ کا لاوا تباہی پیدا کردے گا۔ سینا نے کہا کہ یہ تو کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی شروعات ہے اور یہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک آخری مطالبہ بھی حکومت کی جانب سے قبول نہ کرلیا جائے۔ اداریہ میں مزید کہا گیا کہ سینا اس ہڑتال کی آخر تک تائید و حمایت جاری رکھے گی۔ سینا نے کہا کہ پُرتشدد احتجاجوں کے واقعات کو حکومتی سردمہری کے تئیں کسانوں کی برہمی کا اظہار سمجھنا چاہئے۔ کیا کسانوں کو کم از کم اب بھی سمجھا جائے گا یا نہیں؟

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT