Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ضمن میں مشاورتی اجلاس

کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ضمن میں مشاورتی اجلاس

شاہ آباد ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ ضلع کے کسانوں کے مسائل کی سماعت کرنے اور ان کی ہمت افزائی کرنے کے متعلق تمام تعلقہ جات میں کسان اجلاس 29 تا 30 جولائی منعقد کرنے پروگرام کی فہرست تیار کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر وپل بنسل نے بتائی۔ وہ گلبرگہ ڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں کسانوں کی حوصلہ افزائی کے موضوع پر منعقدہ کسانوں سے خصوصی مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اجلاس سے پہلے موضع کی گلیوں میں جلوس کے ذریعہ بیداری پیدا کرنا ہوگا۔ بعدازاں کسانوں کے اجلاس میں مسائل و شکایات کی یکسوئی کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے انہیں واقف کروایا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار تعلقہ پنچایت ای ای، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پولیس سرکل انسپکٹر سنٹرل اسسٹنٹ ہارٹیکچر ڈائریکٹر بینک مینیجر تعلقہ میڈیکل آفیسر کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ آفیسر، رعیتو سمپرک کیندر کے ذمہ داران تمام عہدیداران اور ڈی سی سی بینک کے سیکریٹریز گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر شریک ہوکر کسانوں کے مسائل فی الفور سماعت کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر اجلاس میں سی ای او ضلع پنچایت انپرودہ شروان پی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوئند ریڈی اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس، بھیما شنکر کئی کسان قائدین شریک اجلاس رہے۔

TOPPOPULARRECENT