Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی خودکشیاں روکنے میں حکومت ناکام

کسانوں کی خودکشیاں روکنے میں حکومت ناکام

مٹ پلی ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کانگریس پارٹی قائد ڈی سی سی صدر مرتنجیم نے سابق ایم ایل اے مٹ پلی کومو ریڈی راملو کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کسانوں کی خودکشیوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ کسانوں نے فصلی پیداوار کی امید پر کئی قرضوںکو لئے ہوئے ہیں حکومت کے طغلانہ حرکتوں اور کسانوں کے حالات سے عدم آگاہی کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں کئی خودکشیاں منظر عام پر آرہے ہیں اور مقامی گنا کسانوں کو 12 کروڑ روپیوں تک حکومت ادا کرنے سے قاصر ہے متعلقہ عہدیداران کسانوں کی زندگیوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں تقریباً سبھی طبقات کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ گنا کسانوں کے ساتھ مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے جلد از جلد انصاف کرے اور امسال گنا کراشنگ کیلئے مقامی کسانوں کو مثبت تیقن دیا جائے ان حالات کے پیش نظر کسانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اگر حکومت کسانوں کے مسائل پر قابو پانے کے اقدامات نہیں کریگی تو حصول انصاف کیلئے احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی سی سی ضلع سکریٹری اوری مہندر ریڈی ، ٹاؤن پریسیڈنٹ پپالہ لمبادری ، قائدین ارولہ ہنڈمانڈلو ، بورولہ گنگا رام ، پٹنم شیکھر ، آکولہ پروین ، محمد رئیس الدین اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT