Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کی خودکشی کیلئے سابق حکومتیں ذمہ دار

کسانوں کی خودکشی کیلئے سابق حکومتیں ذمہ دار

ناگرکرنول میں کپاس خریدی مرکز کا افتتاح ، رکن اسمبلی جناردھن ریڈی کا خطاب
ناگرکرنول /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ حکمرانوں غیر سنجیدہ اصولوں اور لاپرواہیوں کے سبب ہی کسان خودکشیوں پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جناردھن ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے مارکٹ یارڈ ناگرکرنول میں مکئی اور کپاس کی خریداری مراکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے برقی کی بہتر سربراہی اور پراجکٹوں کی تعمیر تکمیل کی جاتی تو آج کسان خودکشی نہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے برقی کی بہتر سربراہی کے سبب سب اسٹیشنوں کے پاس کسانوں کے دھرنے نہیں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے آنے والے موسم خریف تک کے ایل آئی کی جانب سے کسانوں کو زرعی آب فراہم کرنے کا تیقن دیتے ہیوئے کہا کہ طویل عرصہ تک وزارت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سابقہ رکن اسمبلی یہاں کپاس کی خریداری مرکز قائم نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ایک قائد خود کو بی جے پی لیڈر قرار دینے کے باوجود کبھی انہوںنے بی جے پی کا کھنڈوا نہیں پہنا۔ انہوں نے کہا کہ مستقر کے نلاویلی سڑک کو 66 فٹ 50 فٹ تک توسیع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکئی فی کنٹل 1500 کپاس کو پانچ ہزار قیمت فراہم کرنے چیف منسٹر سے گذارش کی گئی ۔ پروگرام میں ایم پی پی شانتما ، راملو ، ٹی آر ایس قائد جے رگھونندن ریڈی و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT