Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خودکشی کے واقعات دونوں ریاستوں کیلئے لمحہ فکر: کانگریس

کسانوں کی خودکشی کے واقعات دونوں ریاستوں کیلئے لمحہ فکر: کانگریس

حیدرآباد 22 ڈسمبر (این ایس ایس) کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے بارے میں ہائیکورٹ کے ریمارکس دونوں تلگو ریاستی حکومتوں پر طمانچہ کے مترادف ہے۔ اُنھوں نے تجویز رکھی کہ دونوں ریاستیں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کریں جو خودکشی کے اسباب کا پتہ چلائے۔اُنھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے سدباب کے لئے ٹھوس منصوبے تیار کئے جائیں۔ کانگریس لیڈر نے تلگو ریاستوں سے یہ بھی کہاکہ کسانوں کے فصل قرض معاف کئے جائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT