Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی خود کشی کیلئے تلگودیشم و کانگریس ذمہ دار: وزیر زراعت

کسانوں کی خود کشی کیلئے تلگودیشم و کانگریس ذمہ دار: وزیر زراعت

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کسانوں کے خودکشی واقعات کیلئے کانگریس اور تلگو دیشم ہی ذمہ دار ہیں کیونکہ دونوں جماعتیں ریاست میں برسراقتدار رہیں۔ وزیر زراعت مسٹر پی سرینواس ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی اور کانگریس و تلگو دیشم سے کسانوں کے خودکشی واقعات کے تعلق سے جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی حکومت کسانوں کو نفع بخش قیمتیں فراہم کرنے اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے تلنگانہ میں تالابوں کے سابقہ موقف کو بحال کرنے کے علاوہ پراجیکٹس کی تعمیر کو یقینی بنانے پر ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں دریافت کیا کہ آیا سابقہ کانگریس اور تلگو دیشم حکومتیں اگر ریاست میں کسانوں کو نفع بخش قیمتیں فراہم کرتیں اور آبپاشی کی سہولتیں فراہم کرتیں تو کسان خودکشی نہیں کرتے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ محض سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہی کانگریس اور تلگو دیشم پارٹیاں تلنگانہ حکومت پر تنقیدیں کررہی ہیں۔ مسٹر پی سرینواس ریڈی نے کانگریس اور تلگو دیشم پارٹیوں کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں، عوامی تائید کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہی کانگریس اور تلگو دیشم پارٹیاں حکومت پر بے جا تنقیدوں کا طریقہ کار اختیار کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT