Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کی مدد کے لیے ہر منڈل میں گودام کی تعمیر : ٹی سرینواس

کسانوں کی مدد کے لیے ہر منڈل میں گودام کی تعمیر : ٹی سرینواس

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس) : کسانوں سے زندگی کا خاتمہ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت ان کے لیے گودام تعمیر کررہی ہے جہاں وہ مناسب معاوضہ کی قیمت کے حصول تک ان کی پیداوار کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ تلاسانی نے سکریٹریٹ میں ذرائع ابلاغ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ٹی آر ایس حکومت کی امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ جب کہ حکومت طویل عرصہ سے زیر التواء آبپاشی و زرعی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ ہر منڈل میں گوداموں کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ مکمل پلان آف ایکشن کے ساتھ وزیر اعلی کے سی آر فصل کے قرض کی معافی کے اقدامات کررہے ہیں ۔ کسانوں کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن قائدین کے ریمارکس سے گریز کریں ۔ کانگریس اور تلگو دیشم قائدین غلط تشہیر کے ذریعہ ہر مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹی ڈی پی قائدین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ حکومت پر کئے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہوجائیں تو عواقب و نتائج کا سامنا انہیں کرنا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT