Tuesday , March 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

کلواکرتی میں رکن اسمبلی ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی کا خطاب
کلواکرتی۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں دیئے گئے بیان کے مطابق ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندرریڈی 10:30 بجے سے ہی محبوب نگر چوراستہ پر تلنگانہ پلاننگ کمیشن نائب صدر نرنجن ریڈی کے انتظار میں پہنچ گئے۔ لیکن نرنجن ریڈی نہیں آئے لیکن ان کا ایس ایم ایس آیا کہ وہ کسی دوسرے کام میں مصروف ہیں آئندہ کبھی حاضر ہوں گے ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ومشی چندر ریڈی نے کہا کہ آئندہ وہ جب کبھی بھی اور کسی بھی وقت اور جہاں کہیں بھی مباحثہ کیلئے بلائیں گے وہ حاضر ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بات ضرور یادرکھیں مکر نہ جائیں ۔ جس کے بعد ایک کثیر مجمع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب لوگوں نے جب اپنے حق کیلئے تلنگانہ ریاست کیلئے بلا تفریق سیاسی سب نے مل کر آندھرائیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرلی تھی اور امید لگائی تھی کہ اب شاید ہمیں ہمارا حق ضرور ملے گا لیکن آج کل کے حالات دیکھتے ہوئے ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تلنگانہ ریاست صرف ایک گھر تک اور مخصوص لوگوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ، اپنے وزراء کو خوش کرنے میں ہی ٹی آر ایس لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے کلواکرتی لفٹ اریگیشن بنایا گیا تھا آج اس کو کروڑ وں روپئے کے زائد خرچ کے ساتھ پلان کو تبدیل کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے ایم ایل اے اپنے اپنے علاقوں کو پانی لیجاتے ہوئے یہاں کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کررہے ہیں اور ہمارا حق چھین رہے ہیں لیکن کانگریس کبھی خاموش نہیں بیٹھے گی اور اپنا حق حاصل کرکے رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT