Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کسانوں کے قرض معاف کرنے پر مرکز کا کوئی غور نہیں

کسانوں کے قرض معاف کرنے پر مرکز کا کوئی غور نہیں

نئی دہلی 20 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں کسی بھی مقام پر کسانوں کے زرعی قرض معاف کرنے کے تعلق سے غور نہیں کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پنجاب میں کانگریس حکومت نے ریاست کے تقریبا 10 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کردئے ہیں۔ ارون جیٹلی نے یہاں بتایا کہ مرکز کے پاس ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ہمارے پاس قانون موجود ہے ۔ ہمارے پاس اقتصادی خسارہ کا نشانہ ہے ۔ ہم اسی کے تابع ہیںاور اسی کے مطابقت میں کام کرینگے ۔ مرکزی بجٹ 2017-18 میں مرکزی حکومت نے اقتصادی خسارہ کا نشانہ 3.2 فیصد مقرر کیا ہے جبکہ اس سے سابق کے سال یہ نشانہ 3.5 فیصد رکھا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق سکریٹری محکمہ مال این کے سنگھ کی قیادت والی اقتصادی ذمہ داری و بجٹ مینجمنٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی کہ اقتصادی خسارہ کو بجٹ میں 3 فیصد تک محدود رکھا جائے ۔ یہ کام 2020 تک کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT