Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل پر کانگریس کے مگرمچھ کے آنسو : کویتا

کسانوں کے مسائل پر کانگریس کے مگرمچھ کے آنسو : کویتا

نظام آباد 24 اکٹوبر ( آئی این این ) نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پابند ہے اور وہ ان کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد کر رہی ہے ۔ یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نے سویا بین کیلئے 2,400 اقل ترین امدادی قیمت مقرر کی ہے ۔ انہوں نے تجویز کیا کہ کسان اپنی فصل مارکٹ یارڈز میں بہتر قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کسانوں کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ کانگریس اقتدار میں زرعی شعبہ کیلئے بہت کچھ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس دور میں اس شعبہ کو یکسر نظر انداز کردیا گیا تھا اور اب پارٹی اس مسئلہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT