Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ : پرکاش گوڑ

کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ : پرکاش گوڑ

شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع چنا گولہ پلی میں کسانوں کے مسائل پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کے ساتھ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ جس کے لیے ہر گاؤں میں کمیٹیوں کی تشکیل دی جارہی ہے ۔ کسان سماج کا ایک اہم رکن ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی فلاحی اسکیمات متعارف کرچکے ہیں ۔ جس سے ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی ۔ گلہ پلی میں گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل ، جے سدولو گلہ پلی سرپنچ ، بی رتنم تونڈپلی سرپنچ ، ممتا نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین ، مہیندر ریڈی ، کنڈہ گنیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT