Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کسان احتجاج ‘ ملک بھر میں پھیل جائیگا : سوامی اگنی ویش

کسان احتجاج ‘ ملک بھر میں پھیل جائیگا : سوامی اگنی ویش

نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن سوامی اگنی ویش نے آج کہا کہ منڈسور میں کسانوں کا احتجاج صرف مدھیہ پردیش تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج دوسری ریاستوں تک پھیل جائیگا کیونکہ وہاں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ سوامی اگنی ویش مختلف کسان تنظیموں کے قائدین کے اس گروپ میں شامل تھے جنہیں 11 جون کو منڈسور جانے سے روک دیا گیا تھا ۔ یہاں فائرنگ میں پانچ کسان ہلاک ہوگئے تھے ۔ منڈسور جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر ان کارکنوں نے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا کہ وہ ریاست میں شہری حقوق تلف ہو رہے ہیں۔ اگنی ویش نے کہا کہ ملک کے دوسرے مقامات پر بھی کسانوں کو مدھیہ پردیش جیسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ ہم ملک میں کسانوں کا پرامن احتجاج منعقد کرکے انہیں متحد کرنے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کو منڈسور جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ وہ وہاں کسانوں کی ہلاکتوں کی سچائی کو چھپانا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT