Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / ’کسان جنتا کرفیو‘ کے دوران جگہ جگہ جام

’کسان جنتا کرفیو‘ کے دوران جگہ جگہ جام

جے پور، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کسان مہاپنچایت کی جانب سے قرض معافی اور کسانوں کے 21 نکاتی مطالبات کے سلسلے میں منعقدہ کسان جنتا کرفیو کے سبب آج پوری ریاست میں جگہ جگہ کسانوں نے جام لگا کر حکومت کی پالیسیوں کی مخالف کی۔کسانوں کے ہجوم گاؤں کے باہری علاقوں میں جمع ہیں اور وہاں سے نکلنے والی گاڑیوں کو روک رہے ہیں۔ ریاست کے سیکر، رینگس، ہنومان گڑھ، گنگا نگر سمیت دیگر مقامات پر صبح سے ہی کسانوں نے گاؤں سے نکلنے والے راستوں پر جام لگا دیا اور سامان سے لدی گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑا دیا۔مہاپنچایت کے میڈیا انچارج گری راج سنگھ کھنگاروت نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے سے بعد دوپہر دو بجے تک چلنے والی اس تحریک کے دوران کئی مقامات پر اسکولوں کی بھی چھٹی کی گئی۔تحریک کے دوران طبی خدمات جاری رہیں گی۔پولیس کے مطابق ریاست سے کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT