Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / کسان کا قرض : مہاراشٹرا اسمبلی کی کارروائی ملتوی

کسان کا قرض : مہاراشٹرا اسمبلی کی کارروائی ملتوی

ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی آج شوروغل اور ہنگامے کی صورتحال کا شکار ہوئی جبکہ برسر اقتدار بی جے پی اور شیوسینا ارکان بھی کسانوں کے لئے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرنے میں کانگریس ۔ این سی پی اپوزیشن کے ساتھ شامل ہوگئے، جس پر ایوان کی کارروائی مسلسل دوسرے روز کوئی بھی کام کاج کے بغیر ملتوی کردینا پڑا۔ بی جے پی اور شیوسینا لیجسلیچرس بھی اپوزیشن اراکین کے ساتھ ایوان کے وسط میں پہونچ گئے اور اِس مسئلہ پر فوری فیصلے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے لیڈر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل (کانگریس) نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی یہ مسئلہ اُٹھایا۔ شوروغل کے مناظر کے درمیان اسپیکر ہری بھؤ باگڈے نے کاغذات پیش کرنے اور توجہ دہانی کی نوٹسوں سے نمٹنے کے لئے کہا۔ ویکھے پاٹل نے کہاکہ جب سارا ایوان قرض معافی کے لئے مطالبہ پر اٹل ہے تو معمول کی کارروائی چلانا درست نہیں۔ کانگریس اور این سی پی کے ساتھ شیوسینا اراکین نے بھی نعرہ بازی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT