Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کسان کو آرڈینیشن سمیتیوں کی تشکیل کے جی او سے دستبرداری پر زور

کسان کو آرڈینیشن سمیتیوں کی تشکیل کے جی او سے دستبرداری پر زور

کل جماعتی وفد کی گورنر ای ایس این نرسمہن سے نمائندگی
حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کانگریس پارٹی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی بی جے پی ، نیو ڈیموکریسی و دیگر پارٹی قائدین پر مشتمل کل جماعتی وفد نے گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے کسان کوآرڈینیشن سمیتیوں کی تشکیل عمل میں لانے کیلئے حکومت کے جاری کردہ جی او نمبر 39 کو فی الفور منسوخ کرنے کی اپیل کی ۔ کل جماعتی وفد نے آج راج بھون پہونچکر گورنر ریاست تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مخالف عوام بالخصوص مخالف کسان اقدامات کے خلاف گورنر کے روبرو اپنا احتجاج درج کروایا اور ایک تفصیلی یادداشت پیش کرکے جی او نمبر 39 سے ہونے والے نقصانات سے گورنر کو واقف کروایا اور بتایا کہ صرف اور صرف محض تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چند قائدین و کارکنوں کے ذاتی مفادات اور فائدہ پہونچانے کیلئے ہی کسان کوآرڈینیشن سمیتی تشکیل دی جارہی ہیں اور حکومت کا یہ اقدام عوامی منتخبہ نمائندوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہوگا ۔ کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملوبٹی وکرمارکا نے حکومت تلنگانہ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نہ صرف عوامی منتخب نمائندوں بلکہ ریاستی عوام کو نقصانات پہونچانے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ مسٹر رامچندر راؤ رکن قانون ساز کونسل بی جے پی نے کہا کہ ادارہ جات مقامی کے نمائندوں کو فراہم کردہ حقوق کو ختم کرنے اور مخالف کسان سمیتیاں قائم کرنے کے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کونڈارام نے کہا کہ حکومت کے مخالف کسان اور عوام اقدامات کے خلاف 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریاست کے تمام مواضعات میں احتجاجی پروگرامس منظم کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں 15 ستمبر کو ریاستی کمشنر محکمہ زراعت کے آفس کا گھیراؤ کرنے اور احتجاجی دھرنا پروگرام منظم کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT