Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کسان کی خودکشی

کسان کی خودکشی

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ یاچارم میں ایک کسان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔جہاں 30 سالہ چندر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ چندر پیشہ سے کسان تھا اور کتہ پلی تانڈہ یاچارم کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے کپاس کی فصل اگائی تھی تاہم اس فصل میں اسے نقصان ہوا تھا اور فصل میں نقصان کے بعد مالی پریشانیوں نے اسے گھیر لیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس کسان نے 16 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT