Wednesday , March 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیاس کو مستحکم کرنے کاتیقن: کڈیم سری ہری

کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیاس کو مستحکم کرنے کاتیقن: کڈیم سری ہری

حیدرآباد 11 ڈسمبر (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج کوسومنچی، ضلع کھمم میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیاس کے طلبہ میں بلانکٹس تقسیم کئے۔ کڈیم سری ہری نے وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ، ایس سی کارپوریشن چیرمین پی روی اور عہدیداروں کے ساتھ اس ہاسٹل میں سرسوتی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ موسم سرما کے پیش نظر ریاستی حکومت 1.5 کروڑ روپئے مصارف سے تین لاکھ طالبات میں بلانکٹس تقسیم کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت نے ان اداروں کو مستحکم کرنے کا تہیہ کیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ان سے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جائے اور معیاری تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انھوں نے کہاکہ کے سی آر نے ریاست میں گروکل ودیالیاس شروع کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT