Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کسرت کے دوران پولیس کانسٹبل کی موت

کسرت کے دوران پولیس کانسٹبل کی موت

حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک پولیس ملازم کسرت کے دوران مشتبہ طور پر قلب پر حملہ کے بعد علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27سالہ شیخ محمد رفیع جو گرے ہاونڈس کا کانسٹبل تھا گزشتہ چار سال سے گرے ہاونڈس میں خدمات انجام دے رہا تھا، رفیع کرنول کا متوطن بتایا گیا ہے۔ وہ سال 2009 بیاچ کا کانسٹبل تھا آج ویاس نگر میں گرے ہاونڈس کی مشق کے دوران کسرت کرتے ہوئے صحت اچانک خراب ہوگئی اور وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT