Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / کسی بھی شرپسندی کیخلاف ہندوستان کو مشرف کا انتباہ

کسی بھی شرپسندی کیخلاف ہندوستان کو مشرف کا انتباہ

کراچی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ اور صدر پاکستان پرویز مشرف نے آج ہندوستان کو انتباہ دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی شرپسندی کا مظاہرہ نہ کرے۔ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے پس منظر میں اگر ہندوستان کسی قسم کی شرارت کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہندوستان کی حرکت سے علاقہ میں جوابی اقدامات ہوسکتے ہیں۔ پرویز مشرف نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کچھ غلط قدم اٹھائے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے جیسا کہ ہمیشہ دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔ پرویز مشرف کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ٹھکانے پر دہشت گرد حملہ ہوا۔ مشتبہ دہشت گردوں نے جو پاکستانی جیش محمد کے رکن بتائے گئے ہیں، ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس حملہ میں 7 ہندوستانی سیکوریٹی جوان ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں سیکوریٹی فورس نے بھی تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ وزیردفاع منوہر پاریکر نے 11 جنوری کو کہا تھا کہ کوئی بھی تنظیم یا آرگنائزیشن ہندوستان اور نقصان پہنچا نے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسی تنظیم کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT