Friday , June 23 2017
Home / عرب دنیا / کسی مسلمان کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا: گورنر مکّہ

کسی مسلمان کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا: گورنر مکّہ

مکہ معظمہ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام)خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے باور کرایا ہے کہ مملکت سعودی عرب نے کسی مسلمان کو مسجد حرام میں داخل ہونے اور وہاں عبادات سے نہیں روکا، بلکہ مملکت اس ارض مقدس کا رخ کرنے والوں کو تمام خدمات اور سہولیات پیش کرنے کی آرزو رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات مسجد حرام میں سکیورٹی اہل کاروں اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت سے متعلق اداروں کے ملازمین کے ساتھ افطار میں شرکت کے بعد کہی۔ شہزادہ خالد نے مزید کہا کہ “میں اس مقدس مقام پر معتمرین، نمازیوں اور طواف وسعی کرنے والوں کے لیے خدمات پیش کرنے والے ہر فرد کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں”۔مکہ کے گورنر نے زور دیا کہ “ہمیں ہر اچھا کام کرنے والے کو سراہنا چاہیے”۔ انہوں نے مسجد حرام اور اس کے زائرین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز اور حرم مکی کے انتظامی امور کو سنبھالنے والی امور حرمین کی جنرل پریذیڈنسی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT