Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / کس کا ساتھ ، کس کی ترقی،مرکز پر ڈگ وجئے کا طنز

کس کا ساتھ ، کس کی ترقی،مرکز پر ڈگ وجئے کا طنز

نئی دہلی، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے مرکز کی این ڈی اے حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ’’سب کا ساتھ اور سب کا وکاس‘‘ کی بات کرنے والی مودی حکومت نے تین سال میں سماجی ترقی کا کوئی کام ہی نہیں کیا ہے۔ ڈگ وجئے نے آج یہاں ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت میں نوجوان اور کسان خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں اور خواتین غیرمحفوظ ہوگئیں، دلت اور اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال کی حصولیابیوں کو گنانے والی حکومت میں نوجوانوں کو کام نہیں ، کسانوں کو دام نہیں ،خواتین کو سمان نہیں اور دلتوں اور اقلیتوں کو سلامتی نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان سب اہم سماجی محاذوں پر یہ حکومت ناکام رہی تو اسے بتانا چاہئے کہ اس نے کیا کیا ہے اور کس کا ساتھ اور کس کی ترقی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT