Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کشائی گوڑہ میں چاقو کی نوک پر مکان میں داخلہ اور سرقہ

کشائی گوڑہ میں چاقو کی نوک پر مکان میں داخلہ اور سرقہ

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں دن دہاڑے چاقو کی نوک پر سرقہ کرلیا گیا ۔ کشائی گوڑہ کے علاقہ ایشورا پوری کالونی میں آج پیش آئی سرقہ بالجبر کی اس سنگین واردات سے کالونی میں خوف و بے چینی پیدا ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق شیاملہ نامی خاتون جو اپنے مکان میں موجود تھی اس کے مکان کے روبرو 3 تا 4 افراد جو اجنبی تھے گشت کررہے تھے اجنبی افراد کو دیکھ کر تشویش کا شکار خاتون نے مکان کا دروازہ کھولا جیسے ہی دروازہ کھلا سارق مکان میں داخل ہوگئے اور چاقو کی نوک پر خاتون کے مکان سے سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الماری میں موجود 20 تا 30 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT