Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کشتی اُلٹ جانے سے5افراد لاپتہ

کشتی اُلٹ جانے سے5افراد لاپتہ

بردوان / کریش نگر ( مغربی بنگال) ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 5افراد آج اس وقت لاپتہ ہوگئے جب کہ ایک کشتی دریائے بھاگیراتی میں اُلٹ گئی جس کے بعد  برہم ہجوم نے ضلع ندیا میں کئی کشتیوں کو نذرآتش کردیا ۔ دوسری طرف پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے ربرکی گولیاں استعمال کی ۔ اس کشتی میں 50سے زیادہ افراد ایک میلہ سے جو کلنا میں منعقد کیا گیا تھا بردوان سے شانتی پور واپس ہورہے تھے ‘ جب کہ کشتی کل رات اُلٹ گئی ۔ بردوان کے ایس پی گوروو شرما نے اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT