Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / کشتی حادثہ، مہلوکین کی تعداد 61 ہوگئی

کشتی حادثہ، مہلوکین کی تعداد 61 ہوگئی

کوالالمپور ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملائشیائی عہدیدار کے مطابق لکڑی کی جو کشتی گذشتہ ہفتہ انڈونیشیائی تارکین وطن کے ساتھ حادثہ کا شکار ہوئی تھی اس میں اب مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 61 ہوگئی ہے جبکہ 20 انڈونیشیائی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔ میری ٹائم عہدیدار محمد حنبلی یعقوب نے بتایا کہ بچاؤکاری عملہ نے مزید 37 مردوں اور 23 خواتین کے علاوہ ایک نوجوان لڑکی کی نعش نکالی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کا شکار کشتی تارکین وطن ورکرس کو انڈونیشیا کے صوبہ سماترا میں واقع تانجونگ بالائی میں واقع ان کے آبائی مقام تک لے جارہی تھی لیکن انتہائی خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں آئے تلاطم کی وجہ سے کشتی غرقاب ہوگئی اور یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب کشتی ساحل سے زیادہ دور نہیں تھی۔ مسٹر یعقوب نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ ملائیشیا میں ایسے حادثات رونما ہونا عام بات ہے جہاں زائد از 2 ملین انڈونیشیائی تارکین وطن غیرقانونی طور پر کام کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT