Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / کشتی حادثے کے مجرمین کیخلاف سخت کاروائی : چیف منسٹر

کشتی حادثے کے مجرمین کیخلاف سخت کاروائی : چیف منسٹر

پٹنہ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ کشتی حادثہ کے ہر پہلو کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مجرم کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ مسٹر کمار نے آج یہاں پبلک ڈائیلاگ کے دوران پریس کانفرنس کہا کہ انہیں اس حادثے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے ، اس کی ہر پہلو کی جانچ ہوگی اور کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے افسران کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی کا چہرہ یا اس کاعہدہ نہیں دیکھیں اور پوری غیرجانبداری اور شفافیت کے ساتھ ہر پہلو کی جانچ کریں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جب تین سطح پر چوک ہوگی تو حادثہ کو کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی طے اصول ہے کہ غروب آفتاب کے بعد دریاؤں میں پرائیوٹ کشتیاں نہیں چلائی جائیں گی۔ ایسے میں پتنگ فیسٹیول میں گئے لوگوں کو شام کے وقت واپسی کی کیوں سوجھی، وہ وقت سے قبل کیوں نہیں لوٹ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب اشتہارات نکال کر لوگوں کو پتنگ فیسٹیول میں بلایا گیا تب لوگوں کی آ مدورفت کے انتظامات کے لئے اسٹیمر، کشتی کا کیا انتظام تھا اور انتظامی اور پولیس کی سطح پر کیا ذمہ داری طے کی گئی تھی، ان تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT