Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کشتی میں سوار 5 نوجوان غرقاب

کشتی میں سوار 5 نوجوان غرقاب

بھوپال ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر بھوپال کی ایک جھیل میں کشتی غرقاب ہوجانے سے 5 نوجوان بھی ڈوب گئے ۔ تاہم کشتی میں سوار دیگر 5 نوجوان بحفاظت تیرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( بھوپال نارتھ ) ارویند سکسینہ نے بتایا کہ 5 نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک کشتی توازن کھو کر غرقاب ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں سوار ایک نوجوان کل شب رقص کررہا تھا کہ یہ المناک واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کشتی میں سوار نوجوان رقص و سرور کی محفل سجا رہے تھے ، موت کے آغوش میں چلے گئے ۔ پولیس نے 5 نوجوانوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل روانہ کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT