Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر، لداخ میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ

کشمیر، لداخ میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ

سرینگر۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی مقامات پر گزشتہ رات کی بارشوں اور گلمرگ میں ہلکی برفباری کے نتیجہ میں ساری وادی اور لداخ خطہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت وقفہ انجماد کے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کل شب تقریباً 1.5 انچ کی تازہ برفباری ہوئی۔ مرطوب موسمی حالات کے سبب گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تفریح گاہ وادی میںواحد مقام ہے جہاں درجہ حرارت وقفہ انجماد سے کم تر ہے۔

TOPPOPULARRECENT