Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / کشمیر:رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر

کشمیر:رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر

سرینگر ، 16مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر جہاں انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے ، وہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے تمام اشیائے ضروریہ بالخصوص سبزیوں اور مرغ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ناقابل برداشت قیمتوں سے پریشان مقامی لوگوں کو تشویش ہیکہ معمول کے مطابق رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔اہلیان وادی کا کہنا ہیکہ اگرچہ انہیں امید تھی کہ سالانہ دربار کی جموںسے سرینگرمنتقلی کے بعد انتظامی لحاظ سے تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، لیکن نہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں اور نہ موسم سرما سے جاری بجلی شیڈول میں تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT