Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / کشمیر:عسکریت پسندوںکی ہلاکت ‘بڈگام میںہڑتال

کشمیر:عسکریت پسندوںکی ہلاکت ‘بڈگام میںہڑتال

BUDGAM, APR 23 ;- People shout slogans as they attend the funeral of Younis Maqbool Ganie, a suspected militant, who according to local media was killed in a gunbattle with Indian army on Saturday, in Budgam district of Kashmir April 23, 2017. REUTERS-10R

سری نگر، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کے متعدد علاقوں میں اتوار کو غیر معلنہ ہڑتال کی گئی جہاں حیات پورہ نامی گاؤں میں ہفتہ کی شام کوفوجکے ساتھ ایک مختصر جھڑپ میں لشکر طیبہ دو عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے ۔مہلوکین کی شناخت یونس مقبول گنائی ساکنہ پتری گام چاڈورہ اور غیرملکی شہری ابو علی کے طور پرکی گئی ہے ۔یونس مقبول نے حال ہی میںعسکریت پسندوںمیں شمولیت اختیار کی تھی، کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پتری گام میں واقع اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں متعدد علیحدگی پسند راہنماؤں بشمول تحریک حریت جنرل سکریٹری محمد اشرف صحرائی نے بھی شرکت کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف قصبہ چاڈورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز جزوی طور پر بند رہے جبکہ سڑکوں پر بہت ہی کم گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔ جھڑپ کی تفصیلات کے بموجب چاڈورہ کے حیات پورہ نامی گاؤں میںعسکریت پسندوںکی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر 53 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے گذشتہ شام مذکورہ گاؤں میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔تاہم جب فوج مذکورہ گاؤں میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہی تھی تو وہاں موجودعسکریت پسندوںنے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔فوج نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جس میں دوعسکریت پسندوںکو ہلاک کیا گیا۔مہلوک عسکریت پسندوںکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT