Friday , August 18 2017
Home / دنیا / کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی : پاکستان

کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی : پاکستان

اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا راگ الاپنا شروع کردیا اور کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جانا سراسر ناانصافی ہے لہٰذا طویل تنازعات جن کی ہنوز یکسوئی نہیں ہوئی ہے وہ دراصل اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں امن اور سیکوریٹی کے موضوع پر منعقدہ ایک مباحثہ میں کہا کہ یہ عالمی برادری کی ڈیوٹی ہیکہ اس متنازعہ معاملہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل آوری کی جائے کیونکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہی اس بات کی وضاحت کردی گئی ہیکہ عالمی مجلس کے قیام کا مقصد ہی دنیا کے تمام ممالک میں مطلع العنانی سے متعلق یکسانیت، پرامن طریقوں سے بین الاقوامی تنازعات کی یکسوئی اور کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنا ہے۔ ملیحہ لودھی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ ایسا نہیں کررہی ہے تو یہ اس کی دوغلی پالیسی ہے کیونکہ فلسطین اور کشمیر کے عوام مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں۔

TOPPOPULARRECENT