Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کشمیریوں کے دل جیتنے وہی کیجئے جو واجپائی نے کیا تھا : محبوبہ مفتی چیف منسٹر جموں وکشمیر

کشمیریوں کے دل جیتنے وہی کیجئے جو واجپائی نے کیا تھا : محبوبہ مفتی چیف منسٹر جموں وکشمیر

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام) بات چیت کے عمل کے عاجلانہ آغاز پر زور دیتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج وزیراعظم نریندرمودی سے کہاکہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور عوام کے دل جیتنے کیلئے ان کے مسائل اسی طرح حل کریں جیسا کہ اٹل بہاری واجپائی نے کئے تھے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ دو گھنٹہ طویل اجلاس کے بعد جو وادی کشمیر کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ‘ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اب تقریباً ایک مہینہ سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقے کرفیو کے تحت ہیں ۔ مودی حکومت کو قطعی اکثریت حاصل ہے اس لئے وہ امید رکھتی ہے کہ وزیراعظم اس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دیں گے اور جموں و کشمیر کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دل اسی طرح جیتنے کی ضرورت ہے جیسا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جیتے گئے تھے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محبوبہ مفتی سے ملاقات کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT