Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / کشمیری اسٹوڈنٹس کو مارپیٹ

کشمیری اسٹوڈنٹس کو مارپیٹ

جئے پور 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع چتور گڑھ کی میواڑ یونیورسٹی میں زیرتعمیر 6 کشمیری طلبہ کو غیر شناخت شدہ مقامی افراد کے گروپ نے مبینہ طور پر مار پیٹ کی۔ پولیس نے آج کہاکہ اِس حملہ کی وجہ فوری واضح نہ ہوئی۔ اسٹوڈنٹس کو اس حملے میں معمولی زخم آئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا جب اسٹوڈنٹس گھریلو اشیاء کی خریداری کے لئے مارکٹ میں تھے۔ ایس ایچ او گنگار دنیش کمار نے بتایا کہ 4 ، 5 نامعلوم افراد نے اسٹوڈنٹس سے اُن کے نام اور مستقل سکونت معلوم کی اور پھر اُن کی پٹائی کی۔ وادی کشمیر میں فوج کے ہاتھوں طلبہ کی زدوکوب پر چند دن قبل پوری ریاست جموں و کشمیر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ فوج نے اس برہمی کے پیش نظر زدوکوب کے اس واقعہ کی تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا تھا اور عوام کو تیقن دیا تھا کہ طلبہ کے ساتھ فوج بے رحمی کا سلوک جاری نہیں رکھے گی لیکن چند دن بعد ہی کشمیری طلبہ کی پٹائی کے اس واقعہ کے بعد اس تیقن کی حقیقت ظاہر ہوگئی ہے۔ اندیشہ ہیکہ وادی کشمیر میں حالات جو طویل احتجاج کے بعد معمول پر آر ہے تھے، دوبارہ کشیدہ ہوجائیں گے اور ریاستی حکومت کو ان پر قابو پانا بے حد مشکل ہوگا کیونکہ حریف نیشنل کانفرنس مسلسل سخت تنقید کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT