Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / کشمیری عسکریت پسند سرجیکل حملہ کرینگے : حافظ سعید

کشمیری عسکریت پسند سرجیکل حملہ کرینگے : حافظ سعید

مجاہدین کا حملہ مدتوں یاد رکھا جائے گا، بانی لشکرطیبہ کا دعویٰ
لاہور۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جماعت الدعوہ کے سربراہ اور ممبئی دہشت گرد حملہ کے سرغنہ حافظ سعید نے ہندوستان کو جموں و کشمیر میں کشمیری عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ’’سرجیکل حملے‘‘ کی دھمکی دی ہے جسے طویل مدت یاد رکھا جائے گا۔ حافظ سعید پاکستان مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میرپور میں گذشتہ روز ایک ریالی سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’(وزیراعظم نریندر) مودی وہ کرچکے انہیں کرنا تھا۔ اب مجاہدین کی باری ہے کہ کشمیر میں سرجیکل حملہ کرے۔ مجاہدین کے اس حملہ کو بڑی مدت یاد رکھا جائے گا۔ یہ حملہ اس طرح کا نہیں ہوگا جیسے ہندوستان نے کیا جسے دنیا نے تسلیم تک نہیں کیا ہے‘‘۔ بانی لشکرطیبہ حافظ سعید نے اپنے حامیوں کی جانب سے ’’جہاد، جہاد‘‘ کے نعروں کے درمیان جارحانہ لہجہ میں پڑوسی ملک کو دھمکی دی ہے۔ حافظ سعید کے سر پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام ہے۔ گذشتہ ہفتے انہوں نے نواز شریف حکومت پر تنقید کی تھی کہ اس نے کشمیر میں مبینہ مظالم پر ہندوستان کو خاطرخواہ جواب نہیں دیا اور کہا کہ وادی کے لوگوں کو پاکستان کی کامل عملی تائید و حمایت درکار ہے۔ ہندوستان کے سرجیکل حملوں کے فوری بعد حافظ سعید نے مودی حکومت کو پاکستان آرمی کی طرف سے بھی سرجیکل حملے کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کی وارننگ دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT