Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیری علیحدگی پسندوں کا آج اقوام متحدہ دفتر تک مارچ

کشمیری علیحدگی پسندوں کا آج اقوام متحدہ دفتر تک مارچ

سرینگر 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے کل اقوام متجدہ فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کشمیر مسئلہ پر عالمی ادارے کی توجہ حاصل کی جاسکے ۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ مزاحمتی پروگرام کے تحت عوام اور قائدین سرینگر میں اقوام متحدہ دفتر کی سمت مارچ کرینگے تاکہ اسے کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کی یاد دہانی کرواسکیں۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی بے عملی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مارچ کرنے سے روکا گیا تو جہاں روکا گیا ہم وہیں بیٹھ جائیں گے اور کشمیر کی گلیوں میں 72 گھنٹوں تک پرامن احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ‘ کشمیر میں جاری قتل عام پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا ۔ یہ اس کا فرض ہے کہ وہ یہاں مداخلت کرے اور ہلاکتوں کا سلسلہ روکے ۔ جتنا جلد ممکن ہوسکے کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT