Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / کشمیری عوام کیلئے حافظ سعید کی ریالی

کشمیری عوام کیلئے حافظ سعید کی ریالی

لاہور ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 2008 ء ممبئی دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائینڈ حافظ سعید نے لاہور تا اسلام آباد ’’کشمیر کاروان ‘‘ کی قیادت کی اور کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جموں و کشمیر تک مارچ کا انتباہ دیا۔ یہ ریالی لاہور کی مال روڈ سے آج دوپہر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ جماعت الدعوۃ ، جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے اس ریالی کا خیرمقدم کیا جو کل اپنی منزل پہونچ جائے گی ۔ جماعت الدعوۃ نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے کل ایک بڑے جلسہ عام کا منصوبہ بنایا ہے ۔لاہور میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کو بیدار کرنے کے مقصد سے پہلے مرحلے میں یہ ریالی اسلام آباد تک منظم کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT