Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / کشمیری عوام کی جدوجہد کی بھرپور تائید: نواز شریف

کشمیری عوام کی جدوجہد کی بھرپور تائید: نواز شریف

اسلام  آباد ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ دنیا کو کشمیری عوام کے حال زار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور عہد کیا کہ ان کی آزادی کی داخلی جدوجہد کی تائید کریں گے۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار محمد یعقوب خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔ نواز شریف نے اپنی حکومت کے عزم واثق کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی داخلی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تائید کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا کو غیرمسلح بے قصور کشمیری عوام پر تازہ ترین بے رحمیوں کے واقعات کا جائزہ لینا چاہئے جو اپنی آزادی کے حق کو جولاینفک ہے حاصل کرنے کیلئے زبردست قربانی دے رہے ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر پاکستان مقبوضہ کشمیر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتخابی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے سے ’’جمہوری نظام‘‘ کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ انتخابات میں مسلم لیگ (نواز) نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اکثریت حاصل کی ہے اور نواز شریف پہلے ہی مسعودخان کو پہلے ہی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا صدر اور راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم مقرر کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT