Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / کشمیری عوام کے حق خوداختیاری کی تائید

کشمیری عوام کے حق خوداختیاری کی تائید

تنظیم اسلامی کانفرنس کا اقوام متحدہ قرارداد کا حوالہ : پاکستان
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دعویٰ کیا ہیکہ تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) نے اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خوداختیاری کی تائید کی ہے۔ تنظیم کے سفیر عبداللہ العلیم عنقریب جموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ترکی میں جاری تیرہویں او آئی سی چوٹی اجلاس کے موقع پر جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اس میں او آئی سی نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خوداختیاری کیلئے جاری جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ او آئی سی سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموں کشمیر سفیر ال عالم نے اجلاس کی صدارت کی۔ آذربائجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ سعودی عرب اور نائجیریا کے سینئر نمائندے بھی شریک تھے۔ سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے او آئی سی کے اس اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کے جائز حق کیلئے تائید جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT