Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / کشمیری قائدین ’تیسرا فریق‘ نہیں:نواز شریف

کشمیری قائدین ’تیسرا فریق‘ نہیں:نواز شریف

اسلام آباد 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ کشمیری علیحدگی پسند قائدین ’تیسرا فریق‘ نہیں ہیں، وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت کا عمل جس میں مسئلہ کشمیر شامل نہ ہو، بیکار ثابت ہوگا۔ نواز شریف نے کل کابینی اجلاس کے دوران کہاکہ کشمیری قائدین تیسرے فریق نہیں ہیں بلکہ اس مسئلہ کے اہم فریق ہیں۔ اُن کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ اُن کی رائے اور اُن سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر ہندوستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ناکام ہوجائے گی، روزنامہ ڈان نے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT