Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیری نوجوانوں پر دولت اسلامیہ کے اثر و رسوخ میں کمی: وزیر دفاع

کشمیری نوجوانوں پر دولت اسلامیہ کے اثر و رسوخ میں کمی: وزیر دفاع

بشولی (جموں و کشمیر) /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ مرکزی حکومت دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے ہندوستانی نوجوانوں پر اثر و رسوخ میں کمی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان کی تعداد میں کمی کرنے کوشاں تھے اور ہمیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ پہلے کیبل پل کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پل ڈونیرا بشولی۔ بھدرواہ شاہراہ پر دریائے راوی پر قائم کیا گیا ہے۔ ان سے فوج میں نوجوانوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جو آئی ایس آئی کے سراغ رسانی اسکینڈل میں ملوث تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے حفاظتی انتظامات میں پہلے ہی شدت پیدا کردی ہے۔ ایک تقریب کے دوران علحدہ طورپر پریس کانفرنس میں انھوں نے یہ انکشاف کیا۔ قبل ازیں سرحدی شوارع کا انتظام محکمہ حمل و نقل کے تحت تھا، لیکن اب اسے مکمل طورپر محکمہ دفاع کے تحت کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT