Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے : میرواعظ عمر فاروق

کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے : میرواعظ عمر فاروق

سرینگر، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے جموں وکشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تسلط والا خطہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہاں طاقت، تشدد اور فوجی تسلط کے بل پر عوام کے جملہ حقوق سلب کرلئے گئے ہیں اور نہتے شہریوں کے قتل عام کی فوج کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت طاقت کا بے جا استعمال کرکے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کررہا ہے ۔ سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیرمین نے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس ذہنیت کا عکاس ہے جس کے تحت بقول اُن کے حکومت ہندوستان نے نہ صرف فوج کو کشمیر میں عام لوگوں کے قتل عام کا لائسنس فراہم کیا ہے بلکہ اس طرح کا بیان مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے صریحاً خلاف ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT