Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / کشمیر ، ہند وپاک کے درمیان کلیدی مسئلہ

کشمیر ، ہند وپاک کے درمیان کلیدی مسئلہ

برطانوی قومی سلامتی مشیر گرینٹ سے وزیراعظم پاکستان کی ملاقات
اسلام آباد  ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر ہی ایک کلیدی مسئلہ ہے جس کی یکسوئی اس علاقہ میں پائیدار امن کو یقینی بنائے گی ۔نواز شریف نے برطانوی قومی سلامتی مشیر سرمارک لیال گرینٹ سے بات چیت کے دوران اس موقف کا اظہار کیا ۔گرینٹ نے وزیراعظم کے ایوان میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی ۔ نواز شریف نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ، کشمیر ایک کلیدی مسئلہ ہے اور اس کی یکسوئی علاقہ میں دیرپا امن کو یقینی بناسکتی ہے ۔انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ وہاں ( کشمیر) میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹ لیں جہاں 100 سے زائد افراد کو بہیمانہ انداز میں ہلاک کردیا گیا ۔ پلٹس گن فائرنگ سے سینکڑوں افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں اور دیگر ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے برطانوی عہدیدار سے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ گرینٹ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار دوستانہ تعلقات استوار کرنے ان ( نواز شریف ) کی پالیسی کی ستائش کی ۔ برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے فوجی ہیڈکوارٹرز پہونچ کر ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT